Homeخبریںکوئٹہ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے 3 افراد گرفتار کیے. پولیس کا...

کوئٹہ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے 3 افراد گرفتار کیے. پولیس کا دعویٰ 

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق انہوں نے سیٹلائیٹ ٹاون میں موٹر سائیکل چھیننے والے ایک گروہ کے دو ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

 

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چھینے والے گروہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے

 

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر میسر اور ایس ایس پی آپریشن لوئنٹ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن شعیب مسعود کی نگرانی میں ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاون طیب الرحمن اور دیگر عملے نے 2 موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے ملزمان اعجاز احمداور نیک محمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا اور ایک دوسری کاروائی میں ملزم مطیع اللہ کے قبضے سے ایک ضرب پسٹل اور راوند برآمد کر کے قبضہ میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی گئی ہے ۔

Exit mobile version