Homeخبریںکوئٹہ، مینکانگی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد جانبق ایک زخمی

کوئٹہ، مینکانگی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد جانبق ایک زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے مینکانگی روڈپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی کی حالت نازک ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے میکانگی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نے ایک دوکان پر فائرنگ کردی جسے دو افراد محمد عارف اورحاجی حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد عیسیٰ زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ شہر میں دوکانیں بازار پلازہ بند ہوگئے ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہلاک ہونے والے اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعے کے بعد کوئٹہ شہر میں زبردست ٹریفک جام ہوگیا اور کوئٹہ شہر میں بھگدڑمچ گئی اور لو گ اپنی دوکانیں بند کرکے اپنے گھروں کو چلے گئے کوئٹہ شہر میں چند روز قبل جو ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا وہ بدستور جاری ہے ۔پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کی پابندی لگائی ہے مگر اس کے باوجود کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version