سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، گیس پریشر نہ ہونے کے برابر،گھریلو خواتین و ہوٹل مالکان کو...

کوئٹہ، گیس پریشر نہ ہونے کے برابر،گھریلو خواتین و ہوٹل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)سردی آنے سے قبل ہی کوئٹہ شہر میں گیس مسئلے نے سر اٹھا لیاہے ، سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھریلو خواتین و ہوٹل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مہنگائی میں شہری ہوٹلوں کا کھانا کھانے پر مجبور ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ شہر کو گیس کی ضرورت پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس مکمل غائب جہاں گیس ہے وہاں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جسکے باعث ناشتہ و کھانا بنانے میں گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں ہوٹل مالکان ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہوگئے شہریوں کو بھاری کم گیس کے بل ادا کرنے کے ساتھ ہوٹلوں سے کھانا بھی خریدنا پڑ رہا ہے سوئی سدرن کمپنی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے مقام بولان میں گیس پائپ لائن پر مرمت کا کام جاری ہے جس کے باعث گیس کمی کاسامنا ہے آئند دو ہفتوں میں گیس کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز