شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، گیس کی فراہمی کی صورتحال بہترنہ ہوسکی، شہری شدید پریشان ...

کوئٹہ، گیس کی فراہمی کی صورتحال بہترنہ ہوسکی، شہری شدید پریشان  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں گیس غائب ہونے اور پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو سحر اور افطار کے اوقات میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان بھر میں جاری بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے اور گیس نہ ہونے کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سحر و افطار کے اوقات میں گیس غائب ہونے اور کم پریشر کے باعث صارفین کو سحری و افطاری کے لئے گیس سلنڈر اور لکڑیوں کا استعمال کرنا پڑ رہاہے، شہروں نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے اور گیس کا کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

 ادھر مستونگ میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں گیس پریشر میں کمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز