یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:شراب خانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،تفتان سے افغان باشندے لاپتہ

کوئٹہ:شراب خانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،تفتان سے افغان باشندے لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے منیر مینگل روڈ پر واقع شراب خانہ پر مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ منیر مینگل روڈ پر واقع شراب خانہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک موتی رام شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔دریں ثناء پاک ایران بارڈر تفتان سے افغان باشندے لاپتہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاک ایران بارڈر تفتان سے 12افغان باشندے جو غیر قانونی طورپر افغانستان سے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچیں گے تھے کہ اچانک 12افغان باشندے لاپتہ ہوگئے رات گئے تک ان کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز