Homeخبریںکوئٹہ:ایف سی قافلے پہ حملہ ایک ہلاک آٹھ زخمی

کوئٹہ:ایف سی قافلے پہ حملہ ایک ہلاک آٹھ زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دھماکے ایک ہلاک جبکہ آٹھ ، افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیاجبکہ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کومعمولی نقصان پہنچا۔دھاکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔دھماکے سے اردگرد کی دکانوں اور عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے۔سی سی پی او نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس رکشے کو دھماکہ کے لیے استعمال کیا گیا اس کا نمبر مل گیا ہے۔سی سی پی او نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں قمبرانی روڈ کا شمار شہر کے حساس علاقوں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں کے دوران قمبرانی روڈ پر کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Exit mobile version