Homeخبریںکوئٹہ ،مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 4 افرادجاں بحق

کوئٹہ ،مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 4 افرادجاں بحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ خواتین بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبدالمنان ہلاک ہوگیا اسی طرح خضدار کے علاقے پیر عمر کے مقام پر کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ لورالائی کے علاقے خانہ بدوشوں کی گاڑی لورالائی سے منڈا چوک جاتے ہوئے موڑ کاٹتے وقت حادثے کا شکار ہونے سے گاڑی میں سوار خاتون مسما خاشو بی بی اور 6 سالہ بچہ دلبر موقع پر جاں بحق جب کہ گاڑی میں ظاہر خان مرجان بی بی رانی بی بی گل پری بی بی خانی بی بی پسرور ناہو بی بی صائمہ بی بی ملالئی بی بی راضیمہ بی بی لادین بی بی تعمیلہ بی بی صدیق محمد جناح اور بیکئی زخمی ہوگئیں نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ـ

 

Exit mobile version