Homeخبریںکوئٹہ ، جیئند بلوچ ،باپ اور بھائی سمیت فورسز کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ ، جیئند بلوچ ،باپ اور بھائی سمیت فورسز کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بی ایس او کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ کے گھر پر پاکستانی فورسز کی جارحیت ،جیئند بلوچ سمیت انکے والد اور چھوٹے بھائی کو حراست میں لیکر نامعلوم میں منتقل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 3 بجہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں بی ایس او کے سینئر جوائنٹ جیند بلوچ کے گھر پر جارحیت کرتے ہوئے جیند سمیت ان کے والد اور چھوٹے بھائی کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔ جیند بلوچ اعلی میں بی ایس او کے سنیئر جوائنٹ سیکٹری عہدے میں فائز ہوئے ہیں ۔

جیند بلوچ ملتان بہاءالــدین ذکریا یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے طالب علم ہے

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے جیند بلوچ کی اغواء نما گرفتار کے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا بی ایس او کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ کے گھر پر کل رات 3 بجے سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر سنگت جیئند سمیت انکے والد اور چھوٹے بھائی کو اُٹھا لیا ہے جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ انسانی حقوق و ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

بلوچ طلبہ پر اس قدر گھیرا تنگ کرنا انہیں غلط انتہاوں پر لگانے کی سازش ہے۔ بی ایس او آئینی دائروں میں رہ کر جیئند بلوچ کی بازیابی تک جمہوری مزاحمت جاری رکھے گی۔

مرکزی دوست جلد آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

Exit mobile version