کئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے چیمبر میں گھس کر سینئر وکیل کو خنجر سے وار کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل ملک عظمت اللہ کاسی گزشتہ شب ڈبل روڈ پر واقع اپنے چیمبر میں کیس کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد چیمبر میں گھسے اور ان پر خنجر سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ انہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔


