Homeخبریںکوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کا سہیل بلوچ فصیح بلوچ...

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کا سہیل بلوچ فصیح بلوچ سمیت تمام اسیرانی کی بازیابی کے حق میں احتجاج

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے قابض پاکستانی خفیہ انٹیلیجنس کے ہاتھوں جبری اغوا کا شکار سہیل بلوچ، فصیح بلوچ سمیت دیگر جبری اغوا شدگان کے لیئے بلوچ طلبہ اور طالبات نے ان کے بازیابی حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ـ

مزید اطلاعات کے مطابق طلباء نےبلوچستان یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس بند کردیئے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے کچھ ڈیپارٹمنٹ میں مڈ ٹرم کے امتحانات بھی چل رہے تھے امتحانات بھی آج کے لئے منسوخ کر دیئے گئے ـ
یہ احتجاج طلباء کی جانب سے کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ یونیورسٹی بلوچستان کے دونوں طالب علموں کو 5 نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ـ

Exit mobile version