شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ : جبری گمشدگی شکار بلوچوں کی بازیابی کے حق میں لواحقین...

کوئٹہ : جبری گمشدگی شکار بلوچوں کی بازیابی کے حق میں لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ گزشتہ روز جمعرات کو وی بی ایم پی کی سرابراہی میں شہزاد، مختار، عتقیق اور احمد بلوچ طلبا اور سمیت دوسرے ہزاروں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ـ
جبری طور پر لاپتہ شہزاد، عتیق الرحمان اور احمد کو پاکستان فورسز نے رواں سال کے مہینے 4 جون کو اغوا کیا تھا جبکہ ڈاکٹر مختیار احمد ظاہر اور علی حسن کو 11 جون کو کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ـ

احتجاجی مظاہرے میں دوسرے مغوی افراد کے اہلخانہ بھی اس مظاہرے میں شامل تھے جن کے ہاتھوں میں اپنے عزیزوں کے تصاویر اور پلے کارڈ تھے جو کہ ان کی بازیابی کے حق میں نعرے درج تھے ـ

مظاہرے میں خظاب کرتے ہیں جبری گمشدگی کے شکار انکے لواحقین نے کہا ہمارے یہ مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ ہم برسوں سے یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ جبری گمشدہ افراد بازیاب کیا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ـ
انہوں مظاہرے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی آرمی اپنے طاقت کے بل بوتے پر ریاست آئین اور قوانین کو پائمال کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو جبری طور ماورائے عدالت اغوا کر رہا ہے ـ مغوی افراد کے اہلخانہ اس وقت کرب میں مبتلا ہیں کے ان کے کس حالت میں ہیں اور ہم یہاں مجبوری میں آئے ہیں ہم یہاں اپنے حقوق کے مطالبات کے حق میں آئے ہیں اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز