Homeخبریںکوئٹہ جبری گمشدگی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4690 دن ہوگئے

کوئٹہ جبری گمشدگی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4690 دن ہوگئے

 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4690 دن ہوگئے احتجاجی کیمپ میں وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے ساتھ ہرنائی سے جبری لاپتہ ماسٹر مجیب الرحمٰن کی اہلیہ فیملی بیٹھے رہیں
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومتی وزراء اور سیاسی پارٹیاں جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے بجائے ریاستی خفیہ اداروں کے بیانیے کی تشہیر کر رہے ہیں اور الٹا جبری گمشدہ افراد اور انکے لواحقین کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، جو انتہائی پریشان کن ہے.
ہرنائی سے لاپتہ ماسٹر مجیب الرحمٰن کی اہلیہ نے وی بی ایم پی کے مجیب الرحمٰن کی گمشدگی کے تفاصیل اور کوائف جمع کرائے اور کہا کہ اسکے شوہر کو رواں سال ١٥ جنوری کو پاکستانی نے کھوسٹ اور شاہرگ کے درمیانی علاقے سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں، انکی بازیابی کے بدلے زرِ تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو ہمارے بس میں نہیں، ہم غریب لوگ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انکی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں ـ

Exit mobile version