یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: روڑ حادثات کے حوالے سے 15 نومبر کو ریلی نکالی جائے...

کوئٹہ: روڑ حادثات کے حوالے سے 15 نومبر کو ریلی نکالی جائے گی: بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی۔

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان یوتھ و سول سوسائٹی کی طرف سے 15 نومبر کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں روڑ حادثات کے حوالے ریلی نکالی جائے گی۔

جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی ٹریفک کے موقع پر 15 نومبر کو کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی جائے گی، ریلی جامعہ بلوچستان چوک سے کوئٹہ پریس کلب تک نکالی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی ناقص تعمیر اور ٹریفک قوانین پر عدم عملدرآمد کی وجہ سے بلوچستان میں سب سے زیادہ واقعات رونما ہورہے ہیں، سالانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ روڑ حادثے سے متاثر ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے بلوچستان میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے شعور آگہی مہم چلانے کا فقدان ہے، ذمہ داروں نے بلکل خاموشی اختیار کی ہوی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ 15 نومبر کی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے اس حوالے سے شعور و آگہی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز