کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون میں واقع ولی تنگی اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن اور شیلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی، ہنہ اُڑک اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے شروع ہونے والا آپریشن تاحال جاری ہے۔
دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والے آپریشن میں قابض فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا جوکہ ہنوذ رات کے وقت بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج علاقوں میں عام آبادی اور مال مویشیوں پر شیلنگ کررہی ہے جہاں جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔