Homeخبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ شہر اورگرد ونواح میں ہلکی بارش اورمٹی کا طوفان ٓانے سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔ جعفرٓاباد
اورگرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
ڈیرہ اللہ یار،مانجھی پور اورسوراب کے علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ
موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 35 ڈگری اورزیارت میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
گیا۔خضدار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اورلسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گوادر،اوڑمارہ اور پسنی میں35جبکہ جیونی میں34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ـ

Exit mobile version