Homeخبریںکوئٹہ سے ایک بلوچ طالبعلم خفیہ ادارے کے اہلکاروں جبراً اغوا کر...

کوئٹہ سے ایک بلوچ طالبعلم خفیہ ادارے کے اہلکاروں جبراً اغوا کر لیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت کا رہائشی طالب علم بنام غزن بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں نے کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

تفصیلات کے مطابق قابض ریاستی ظالم کا شکار متاثر بلوچ طالب علم کو پاکستانی خفیہ اداروں نے 12 مئی 2022 کو رات 1 بج کر 20 منٹ پر کوئٹہ میں اس کے کمرے سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا.

متاثر طالب علم کوئٹہ میں پبلک سروس کمیشن (pcs) کے امتحانات کے تیاری میں مشغول تھا ۔

واضح رہے کہ رواں سال قابض ریاست پاکستان کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی میں شدت دیکھنے میں آئی ہیں ـ

Exit mobile version