کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مسافر کوچ اور مزدہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مزدہ سے ٹکراگئی۔
حادثے میں 3 افراد جانبحق اور 17 زخمی ہوگئے۔


