کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑے ایک شخص امتیاز احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔