شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ لکپاس پہ سی ٹی ڈی کی بھتہ خوری عروج پر

کوئٹہ لکپاس پہ سی ٹی ڈی کی بھتہ خوری عروج پر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ لکپاس کے مقام پر سی ٹی ڈی کا بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی ہے.

 سی ٹی ڈی کے اہلکار شام کو مسافر بسوں اور دوسرے مال بردار گاڑیوں کو روک کر ان سے بھتہ لیتے ہیں جس کے نتیجے میں بس اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے.

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر اغواء اور گاڑی کو اپنے تحویل میں لینے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

ایک بس ڈرائیور نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ” سی ٹی ڈی کے اہلکار لکپاس ٹول پلازہ پر گاڑیوں کو زبردستی روک کر بھتہ وصول کرتے ہیں. بھتہ نہ دینے کی صورت میں اغواء کرنے اور گاڑی کو اپنے تحویل میں لینے کی دھمکی دی جاتی ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ” سی ٹی ڈی کے اہلکار دو پک اپ گاڑیوں کے ساتھ جو کہ ایک سفید اور دوسری سرخ رنگ کا ہے، ہر رات مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کو روک پھتہ وصول کرتے ہیں”

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی کے بعد اب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھی ہم سے بھتہ لینا شروع کی ہے. جو سراسر ناانصافی ہے ہم غریب لوگ ہیں، اپنے گھر اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت و مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کررہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز