کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ اور ا س کے ا طر اف میں پاکستانی آرمی نے آپریشن کیا اور علاقے سے چا ر افراد کو گرفتارکرکے لاپتہ کر دیا جن کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔یاد رہے گزشتہ روز مار گٹ میں ہونے والے بم، دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا،جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے لیا تھا


