کوئٹہ (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ شاہراہ پر مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کر خاتون سمیت دو افراد کو گولی ماردی۔
تفصیلات کے مطابق ژوب کوئٹہ روڑ بادنزئی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی سے دو افراد کو اتار کر گولی ماردی، مقتولین کوئٹہ سے ژوب جارہے تھے۔
لیویز کے مطابق مقتولین کا مسلح افراد نے کوئٹہ سے پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی ان کا قتل کردیا۔
مقتول میں سے نوجوان مرد کی شناخت اسد خان کے نام سے ہوئی ہے۔