Homeخبریںکوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا، مقتول کی شناخت گل حسن کے نام سے ہوئی ہے، تاہم قتل کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version