کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسیران کی جبری اغوا کے خلاف کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان سے علی حسن ولد غنی خان لانگانی مری کو جبری اغوا کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے علی حسن مری کو یکم دسمبر 2020 کو نیو کاہان سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیوکاہان میں واقع اس کے دکان سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی دکان کی طرف جارہے تھے۔
واضع رہے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں علی حسن کی جبری گرفتاری مروجہ ریاستی قانونی طریقہ کار اور عدالتی حکم کے بغیر سرانجام دی گئی۔
یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی ریاست کی بے لگام فورسز کے ذریعہ بلوچ شہریوں کا غیر قانونی اغوا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے!
آئی وی بی ایم پی نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ عوام کے غیر قانونی اغوا کو روکنے کے لئے پاکستان پر دباو ڈال کر اسے بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کے پائمالیوں سے روکیں۔