شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوئٹہ پریس کلب کے باہر بی وائی سی رہنماؤں کے کیسز اور...

کوئٹہ پریس کلب کے باہر بی وائی سی رہنماؤں کے کیسز اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی صحت پر پریس کانفرنس روک دی گئی۔ نادیہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کے کیسز اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی صحت سے متعلق پریس کانفرنس کے لیے آنے والی فیملیز کو آج کوئٹہ پریس کلب کے باہر روک دیا گیا۔

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فیملیز صبح سے پریس کلب کے سامنے موجود رہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں ڈی سی آفس سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) لانے کی ہدایت کی گئی۔

نادیہ بلوچ کے مطابق ان کے سامنے دیگر فیملیز کو پریس کانفرنس کی اجازت دی گئی، لیکن جب انہوں نے استفسار کیا کہ اُن سے این او سی کیوں طلب نہیں کیا جا رہا تو جواب ملا کہ “اوپر سے آرڈر ہے” کہ صرف اُن فیملیز کو پریس کانفرنس کی اجازت دی جائے جن کے بچے پہاڑوں پر گئے ہوں یا جن کا تعلق منشیات کے مقدمات سے ہو۔ بیان کے مطابق مسنگ پرسنز کی فیملیز یا دیگر سیاسی جماعتوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجبوراﹰ فیملیز نے پریس کلب کی سیڑھیوں کے سامنے بیٹھ کر اپنی پریس کانفرنس شروع کی، تاہم اسی دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صحافیوں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تاکہ پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ نہ ہو سکے۔

نادیہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی نااہلی کے باعث حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ بولنے اور سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز