یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: کیچ کے برطرف اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کو 18 روز مکمل...

کوئٹہ: کیچ کے برطرف اساتذہ کے احتجاجی کیمپ کو 18 روز مکمل ہوگئے۔

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کیچ کے برطرف اساتذہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 18 ویں روز بھی جاری رہا تاہم گزشتہ روز احتجاج میں بیٹھے اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 11 نومبر سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی کال کو 15نومبر تک موخر اور 10 نومبر سے 14نومبر تک صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاوہ بچے بھی موجود رہے۔

کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کے صدر اکبر علی اکبر و دیگر نے کہا کہ کیچ کے 114 اساتذہ کو گزشتہ سال برطرف کیا گیا جن میں ایسے بھی 2 اساتذہ شامل ہیں جو فوت ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی نے کیمپ آکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے برطرف اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس لئے وہ بھوک ہڑتال کے فیصلے کو 15نومبر تک موخر کرتے ہیں تاہم کیمپ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران برطرف اساتذہ کے بحالی کے آرڈز جاری نہیں ہوئے تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوں گے اور 16نومبر 2020ء کو جی ٹی اے بی کیچ کے صدر اکبر علی اکبر اور دیگر خواتین و مرد اساتذہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بدھ کے روز سے 14 نومبر تک پورے بلوچستان میں کیچ کے برطرف اساتذہ کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 16نومبر کو بڑی تعداد میں اساتذہ کوئٹہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز