شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے شعبان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات قابض پاکستانی فورسز پر دو مختلف مقامات سے منظم و شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا۔
زرائع کے مطابق اس اچانک حملے سے قابض فورسز کو سنبھلنے اور جوابی کاروائی کرنے کا کوئی موقع نہ مل سکا، بتایا جاتا ہے کہ ان چیک پوسٹس میں ایک کو پولیس چیک پوسٹ ظاہر کیا جاتا رہا ہے لیکن درحقیقت یہ چوکی پاکستانی قابض نیم فوجی دستے ایف سی کے زیر استعمال تھا۔
بتایا جاتا ہے اس حملے میں ایک چوکی پر قبضہ جماتے ہوئے وہاں موجود تمام مسلح اہلکاروں کو ہلاک اور فورسز کے زیر استعمال اور اضافی موجود بڑی تعداد میں اسلحے کو قبضے میں لیا گیا۔
گزشتہ مہنیے قلات کے علاقے منگچر میں بلوچ مسلح جنگجوؤں کے حملے بعد سے بلوچستان بھر میں پاکستانی قابض فورسز پر حملوں کی نوعیت اور تعداد بڑی شدت اور تیزی دیکھی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بی ایل اے نے قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی قابض ریاستی فورسز کے کمین گاہ پر حملہ کرتے ہوئے پورے علاقے کو نو گھنٹے زائد دورانئیے تک اپنے کنٹرول میں رکھا اور اس حملے میں دو درجن سے زیادہ پاکستانی قابض فوج کے اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔
علاوہ ازیں اس حملے میں بی ایل اے کے کسی بھی سرمچار کے ناخن تک کو کوئی خراش نہیں آیا جو دفاعی تجزیہ نگاروں کی نظر میں گوریلہ جنگی حکمت عملیوں کا بہترین نفاذ و استعمال ہے۔