یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے قابض فوج کے ہاتھوں لاپتہ کی...

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے قابض فوج کے ہاتھوں لاپتہ کی گئی خواتین بازیاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ کی گئ بلوچ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستانی فوج نے 6 دن اقوبت خانوں میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی سے لاپتہ بلوچ خواتین اور بچے آج رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئی ہیں مگر دو بزرگ تاحال پاکستانی فوج کی غیر قانونی تحویل میں ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین خواتین کو خاندان کے دو دیگر بزرگ مردوں کے ساتھ اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا جب وہ علاج کی غرض سے نصیر آباد سے کوئٹہ آئے تھے، ان کو کوئٹہ پہنچتے ہی ہزار گنجی بس اڈہ سے 12 دسمبر کے روز پاکستانی قابض فوج نے اپنی غیر قانونی تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو آج 18 دسمبر کو بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں۔

پاکستانی قابض فوج کے ہاتھوں لاپتہ کئے گئے بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم “وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز” نے سوشل میڈیا پر بلوچ خواتین کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ اس حوالے سے تنظیم نے اپنا رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت 60 سالہ دوست علی اور 80 سالہ فرید بگٹی کو بھی بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریگی”۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز