کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارلحکومت کراچی کورونا وائرس کے پیش نظر پولیس کی تشدد سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے پولیس ایس ایچ آو کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے امطابق کراچی شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیااور پولیس والوں کو مارکیٹس بند کرانے کی ذمہ داری دی گئی تو اس کے بعد پولیس والوں نے دکان بند کروانے کے چکر میں دکانداروں پر اتنا تشدد کیا کہ وہ زخموں سے نڈھال ہوکر بے ہوش ہونے لگے ۔
زرائع کے مطابق مقررہ وقت پر دکان بند نہ کرنے والے دکان داروں کو تھانے میں بند کرنے اور تشدد کرنے کے الزام پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کردیا گیا۔
سعود آباد پولیس کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے دکان دار اظہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سعود آباد چورنگی پر ان کا ریسٹورنٹ ہے اور کچھ آرڈر آنے کی وجہ سے دکان بند کرنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔


