کوئٹہ( ھمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں قابض پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔
بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے سرمچاروں نے کل کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں آرمی کیمپ پر راکٹوں و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ حملے کے رد عمل میں قابض فوج نے آج ڈنڈار میں عام بلوچوں کے گھروں کو نذر آتش کیا ہے جو فورسز کی حواس باختگی اور شکست کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مسلح کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔