یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeانٹرنشنلکوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے...

کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

کوٹ ادو(ہمگام نیوز ) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں، وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ اپنے رشہ داروں کو ملنے بھکر جا رہے تھے۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز