کوہستگ (ہمگام نیوز) آج بروز اتوار، 16 نومبر 2025 کو درجنوں ایرانی قابض افواج نے ’’ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی‘‘ کے نام پر سرک میں کوہستک بندرگاہ پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ایرانی قابض فوج نے بلوچ شہریوں سے ایندھن بردار گاڑیاں چھیننے کے ساتھ ساتھ ان پر فائرنگ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق قابض ایرانی افواج نے ایندھن کی تلاش کے بہانے شہریوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، جس سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔