پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںکوہستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

کوہستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 22 اپریل کو ایک بلوچ شہری کوہستگ کی بندرگاہ کی نیوی اہلکاروں نے سیریک شہر سے ایک کشتی کی طرف جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر سیریک کے کوھستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ ایک بلوچ شہری حیدر سینا شہید ہوگیا ـ
اطلاع کے مطابق قابض ایرانی نیوی نے حیدر سینا کی کشتی پر بغیر کسی وارننگ کے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ گولی لگنے سے وہ شہید ہو گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض ایران کی بحریہ کی جانب سے کشتی کے ضروری معائنے کے بعد پتہ چلا تھا کہ حیدر کی کشتی میں کوئی سمگل شدہ سامان نہیں تھا۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی بیوی، فوج اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے بلوچ شہریوں پر بلااشتعال اور براہ راست فائرنگ کے مجرموں سے نمٹنے میں عدلیہ کی خاموشی اور ناکامی کے درمیان ہر سال سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز