دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکوہلو،نساو سے گرفتاری و اسلحہ برآمدگی سرکاری دعوہ جھوٹ پر مبنی ہے،؛عوامی...

کوہلو،نساو سے گرفتاری و اسلحہ برآمدگی سرکاری دعوہ جھوٹ پر مبنی ہے،؛عوامی زرائع

کوہلو: نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق تحصیل کاہان کے علاقے نساؤ میں کل صبح 8 بجے پاکستانی فوج، ایف سی , سرفراز بگٹی اس کے زیر اثر لیویز و کرایہ کے قاتل اور ڈیتھ اسکواڈ نے تحصیل کاہان ،نساو میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہتے عوام پر جارحیت کی تھی ، اس آپریشن کے بعد کل سہ پہر تین بجے کے قریب سرفراز بگٹی اور اس کے ڈیتھ اسکواڈ سمیت قابض فورسز ناکامی کے ساتھ واپس روانہ ہوئے تھے ۔

مقامی زرائع کے مطابق ان کی اس جارحیت سے کسی قسم کی گرفتاری پیش نہیں آئی اور نہ ہی اسلحہ برآمدگی کے کوئی خبر موصول ہوئی ہے۔ جب کہ ایف سی کی جانب سے جس اسلحہ برآمدگی اور گرفتاریوں کے جو دعوے کیئے گئے ،وہ تمام دعوے غلط اور مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو سوشل میڈیا میں گرفتار دہشتگرد پیش کرکے ظاہر کیا جارہا ہے ،وہ سب کے سب بلوچ اسیران ہیں ،جنھیں عرصہ دراز سے فورسز نے جبری طور اغوا کرکے اپنے عقوبت خانوں میں قید کر رکھا تھا،اور آج بجائے ان کی رہائی عمل میں لائی جاتی، اس کے برعکس قابض فورسز بلوچ اسیران کو اپنے مختلف ہتھکنڈوں کے لیے جبری طور پر استعمال کررہا ہے۔ قابض فورسز بوکھلاہٹ میں جھوٹے انداز سے انہیں گرفتار دہشتگرد ظاہر کررہا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جن اسلحوں کی برآمدگی کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہے۔وہ تمام تصاویر 2010 کے ہیں

یادرہے کچھ عرصہ قبل کوہستان ہی کے علاقے میں ایف سی نے کہیری مری کے گرفتاری کیلئے ان کے گھر کا معاصرہ کیا تھا،جس میں کمندان کہیری مری اپنے بیٹوں کے ساتھ دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز