کوہلو(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے کوہستانی علاقے نساو میں سرفرازبگٹی نے اپنے زیر اثر لیویز فورس و ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ نساو میں آج صبح 8 بجے سے قابض پاکستان آرمی اور ایف سی کے ہمراہ فوجی جارحیت شروع کررکھی ہے، تفصیلات کے مطابق نساو میں فوجی جارحیت میں اول صفحوں میں سرفراز اور اس کے کرایہ کے قاتل پیش ،پیش تھے ، اس جارحیت میں فوج کے 4 ایف سی کے 6 کے قریب گاڑیاں شامل ہیں،باقی سرفراز کے کئی گاڑیاں بھی شامل ہیں ، جبکہ مزید تفصیلات کے لیئے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔