شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوہلو: جنتلی میں آپریشن کے دوران 6 افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں...

کوہلو: جنتلی میں آپریشن کے دوران 6 افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء، آپریشن تاحال جاری ہے

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جنتلی سمیت کوہلو کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 6 افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہوچکے ہیں، فوج کی جانب سے متعدد گھروں میں لوٹ مار اور لوگوں پر تشدد کے بھی اطلاعات موصول ہوئے ہیں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے ۔

پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت عمرخان ولد جمل حان، جھنڈا ولد رسول بخش، بشکایا ولد مھران، دورا، مغل، مولا گامو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کے کوہلو کے علاقے جنتلی لوپ روغنی، اڑی دانی، سخین، نساو اور گردونواح میں آج صبح 8 بجے قابض پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے باری باری دو مرتبہ فوجی کمانڈوز کے متعدد دستے اتارے گئے۔

علاقہ تاحال محصور ہونے کے باعث مزید معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہے ہیں، تاہم پاکستانی فوج کے ہاتھوں مزید شہریوں کے لاپتہ ہونے کے خدشات ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تسلسل کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ گذشتہ دنوں گوادر کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن کی گئی جبکہ گوادر شہر سے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی سامنے آئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز