کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مری قبائل کی ذیلی شاخ شاہیجہ کے دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعہ میں خونی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افرادعیسی خان ولدمہراب سلیم عارف ولدعیسی خان جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تنازعہ ایک ہی قبیلے کی دو شاخوں کے درمیان پیش آیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قبائلی و زمینوں کے تنازعات کی وجہ سے اکثر اوقات مسلح تصادم ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
واضح رہے اب تک دو افراد گرفتاربھی ہو چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے شخص کولیویزنے ببرٹک سے گرفتار کرلیا۔


