کوہلو (ہمگام نیوز) کوہلو کے علاقے پژ میں 20 جنوری دن بارہ بجے کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ایک سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والی سرکاری تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا کر مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث جاری تعمیراتی کام بند ہو گیا۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


