کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں قابض پاکستانی فوج کی ایک پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر نما گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ہمارے سرمچاروں نے آج بروز جمعہ صبح نو بجے کوہلو کے علاقے نساو داو شاہ کے مقام پر ایک پاکستانی فوجی چوکی کے قریب قابض پاکستانی فوج کی پانی سپلائی کرنے والی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
قابض فوج پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


