بارکھان(ہمگام نیوز) کوہلو کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی ±اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر تقریبا 4:50منٹ پر کوہلو کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کو وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی