Homeخبریںکوہلو : ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب بچوں میں عید کے...

کوہلو : ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب بچوں میں عید کے لئے کپڑے و جوتے تقسیم

 

کوہلو ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو میں ہمدرد فاؤنڈیشن کوہلو زون کی جانب سے ماوند کے علاقے منجھرا میں مخیر حضرات کی تعاون سے غریب بچے بچیوں اور خواتین کے لیے عید کے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے گئے ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے منجھرا کے مختلف علاقوں میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے مرکزی سنٹرل کمیٹی ممبر عبدالواحد مری، جوائنٹ سیکرٹری بیشر احمد مری اور انفارمیشن سیکرٹری امان اللہ مری نے غریب بچے بچیوں اور خواتین کے درمیان عید کے لئے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے اس موقعے پر سینئر صحافی نذر بلوچ بھی موجود تھے، بعد ازاں ہمدرد فاؤنڈیشن کے مرکزی سنٹرل کمیٹی ممبر عبدالواحد مری کا کہنا تھا موجودہ مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور ہماری بےحسی نے نہ صرف غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ہے بلکہ آج پھول جیسے بچے بچیاں اور خواتین شدید گرمی میں پہاڑوں پر ننگے پیروں میں کام کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے مخیر حضرات اور صاحب اقتدار کے لوگوں سے گزارش کیا ہے ہمارے ساتھ تعاون کریں آپ کی توڑی سے ہمت ان غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکتی ہے

Exit mobile version