کہنوج(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پیر کی صبح کو کہنوج جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی پانے والے بلوچ قیدی کی شناخت 36 سالہ عبداللہ پشان (علی رئیسی) ولد بجار کے نام سے ہوئی جو کہ جنوبی رودبار کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو تقریباً چار سال قبل منوجان میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ جس پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔