یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکہنوج شہر میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک قابض ایرانی...

کہنوج شہر میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک قابض ایرانی آرمی ہلاک ایک زخمی

کہنوج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 25 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں مسلح افراد اور قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کہنوج میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ سے قابض ایرانی آرمی کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسر زخمی ہوئے ـ تاہم اطلاع موصول ہونے تک ہلاک یا زخمی ہونے والے آرمی اہلکار کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوئے ـ

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کہنوج میں ایک بلوچ شہری کی گاڑی کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں۔

اس جھڑپ کے نتیجے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے آرمی اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ـ
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور اہلکاروں پر فائرنگ کی فائرنگ کے بعد گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز