کہنوج ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کھنوج میں قابض ایرانی آرمی کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں ایک بلوچ شہری کی گاڑی پر تحاشہ فائرنگ کرکے پھر رفوچکر ہوگئے
مزید تفصیلات کے مطابق گاڑی میں سوار شخص خوردنوش کے سامان لے کر دوسرے شہر فروخت کے لیئے جا رہا تھا لیکن اہلکاروں نے مطلوبہ گاڑی کو روکے بغیر اس پر فائرنگ شروع کردی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئ ہے
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملازمت کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلوچ نوجوان سڑکوں، گلیوں، چوراہوں پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں جبکہ قابض ایرانی آرمی بلوچ قوم کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کے لیئے مختلف طریقوں سے بلوچ قوم پر غضب ڈھا رہی ہے