Homeخبریںکیف کی فضاؤں میں روس کے 9 ڈرونز مار گرائے ہیں: یوکرین

کیف کی فضاؤں میں روس کے 9 ڈرونز مار گرائے ہیں: یوکرین

کئیف ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کیف میں زور دار دھماکوں کے بعد یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے پیر کی صبح روسی افواج کی جانب سے دارالحکومت کے اوپر شروع کیے گئے 9 ڈرونز کو مار گرایا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کی فوجی انتظامیہ نے پیر کی صبح سویرے 9 ایرانی ساختہ ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا جب وہ کیف کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھے۔

، روس کی جانب سے خطے پر کیے جانے والے تازہ حملے میں۔

عینی شاہد کا بیان

عینی شاہدین نے کہا دارالحکومت کے شہر اور اطراف کے علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر کہا کہ روس نے ایرانی ساختہ ڈرونز کا حوالہ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں شاہد ڈرون سے دارالحکومت پر حملہ کیا۔یاد رہے گزشتہ اکتوبر سے روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے شروع کیے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی بجلی اور حرارتی نظام منقطع ہے۔ روس نے یوکرین میں اہداف پر سینکڑوں ایرانی ساختہ شاہد136 ڈرون لانچ کئے ہیں۔ اسی کے باعث جس کے جواب میں ایران پر سخت بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مغربی طاقتیں تہران پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے ، ایران نے روس کو ڈرونز کی فراہمی کا اعتراف کیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس نے یہ ڈرون یوکرین پر روسی جنگ مسلط جانے سے قبل فراہم کئے تھے۔۔

*یوکرین میں سروسزکی بحالی*

روسی حملوں میں یوکرین میں منقظع ہونے والی بنیادی سہولیات کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ میٹرو نیٹ ورک سے تمام کیف کے رہائشیوں کو پانی کی سپلائی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ جمعہ کو روس کی جانب سے 70 سے زائد میزائل داغے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

Exit mobile version