ٹورنٹو ( ہمگام نیوز) کینیڈا کے دو شہروں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے حکام کے مطابق ایک شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھا جبکہ دوسرے فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کر دیا گیا ـ
حملہ آور نے مسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ۔پاکستان نژاد کینیڈین شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقع کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کئے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئیں ـ