کوئٹہ (ہمگام نیوز) اہلیان نیوکاہان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں مری قبائل کی جانب سے اخباری بیان کے بعد کیو ڈی اے نے دیگر قبضہ گیروں سے ملکر نواب خیربخش مری مرحوم کی قبر مبارک کو مسمار کرکے اس کے آس پاس قبرستان بنانے کا پلان بنایا ہے جس کی اہلیان نیوکاہان قطعاً اجازت نہیں دیتے۔
اہلیان نیو کاہان نے مزید کہا کہ نیوکاہان میں کیو ڈی اے کو ایک انچ بھی تعمیرات کرنے نہیں دیں گے چاہے جان بھی چلی جائے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں مختلف ادوار میں یہاں سے نکالنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہوئے اب ہم اپنے مرحوم نواب صاحب کی قبر و دیگر کی قبروں کو مسمار کرنے کی اجازت کیو ڈی اے اور دیگر چند زر خرید قبضہ گیروں کو نہیں دیں گے۔ ہم بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ کیو ڈی اے یا کوئی ایسا قدم اٹھانے کی کوشش نہ کرے اور ہم ہر صورت اپنی زمین اور قائد مرحوم نواب صاحب کی قبر و دیگر قبروں کی دفاع کریں گے۔