کیچ (ہمگام نیوز) پاکستان آرمی کی سرپرستی میں سرگرم مسلح جتھ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا ہے۔
ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستام کے شہر کیچ کے نواحی علاقے تجابان میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں سرگرم مسلح جتھ نے یار محمد نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا ہے۔
حملے کے دوران مسلح جتھ کے کارندوں نے یار محمد کے فیملی ارکان کو بدترین تشدد کا نشانا بنایا ہے جس سے ایک معصوم بچہ بے ہوش جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس سے قبل بھی ریاستی مسلح جتھ کے کارندوں نے سات اپریل کو انکے گھر پر حملہ کیا تھا جہاں یار محمد پر فائرنگ کی گئی اور انہیں دھمکی دی کہ وہ علاقے سے نقل مکانی کرے۔