جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںکیچ:سامی کلگ میں دشمن فوجی کیمپ پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا...

کیچ:سامی کلگ میں دشمن فوجی کیمپ پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا ہے،بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سامی،کلگ میں 25 مارچ کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد حسب معمول دشمن فوج نے مختلف اطراف میں شدید فائرنگ کی، اس کے بعد پاکستانی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرو جاسوس طیارے بھی مذکورہ علاقے میں پہنچے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز