کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے تربت کے علاقے شاہرک میں جارحیت کرتے ہوئے میڈیکل فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹ جبکہ ایک اور بلوچ فرزند جو کہ دونوں پاؤں سے معذور ہے ،کو جبری طور پر اغواء کر کے فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔
پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے گئے میڈیکل اسٹوڈنٹ کی شناخت شاہ زیب بلوچ ولد جان محمد اور دونوں پاؤں سے معذور فرزند کی شناخت عباس بلوچ ولد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہیں.
یاد رہے ڈاکٹر شاہ زیب بلوچ کوئٹہ بی ایم سی میں فائنل ایئر کے طالب علم ہیں جو عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے.


