دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکیچ اور پنجگور میں حملوں کی زمہ داری بی ایل ایف نے...

کیچ اور پنجگور میں حملوں کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیچ اور پنجگور میں ہونے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بیان کے مطابق، 9 ستمبر کی رات کو کیچ کے علاقے گورکوپ میں سرمچاروں نے قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد اے ون گولے فائر کیے گئے جو کیمپ کے اندر گرے اور اس کے بعد جدید و بھاری ہتھیاروں سے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایک اور حملہ 8 ستمبر کو پنجگور کے علاقے جتکان میں کیا گیا جہاں پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں سب انسپکٹر شکیل احمد ہلاک ہوگیا۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان بلوچ قوم کا وطن ہے اور پاکستانی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ ترجمان نے پولیس کو تنبیہ کی کہ وہ سرمچاروں کا تعاقب نہ کریں، ورنہ ان کا انجام بھی قابض فوج جیسا ہوگا۔

بی ایل ایف نے ان حملوں کو اپنی مسلح جدوجہد کا حصہ قرار دیا اور آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز